ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نامعلوم نشانہ بازوں کے حملوں سے حوثی باغی خوف کا شکار

نامعلوم نشانہ بازوں کے حملوں سے حوثی باغی خوف کا شکار

Sat, 16 Dec 2017 11:34:29    S.O. News Service

صنعاء،15؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )یمن کے مقامی ذرائع ابلاغ کی طرف سیجاری کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ صنعاء میں نامعلوم نشانہ بازوں کا ایک گروپ سرگرم ہے جو ایران نواز حوثی شدت پسندوں کو قاتلانہ حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ صنعاء میں نامعلوم نشانہ بازوں نے صنعاء میں متعدد حوثی لیڈروں پر قاتلانہ حملے کئے۔ اگرچہ ان حملوں کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا البتہ دارالحکومت میں سخت خوف اور تشویش پائی جا رہی ہے۔

اخباری رپورٹس کے مطابق نامعلوم نشانہ بازوں کی فائرنگ سے تین حوثی لیڈروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی مگر وہ اس میں محفوظ رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے یحییٰ حسین الحوثی، محمد دغسان اور محمد السیاغی المعروف ابو ابراہیم کو نامعلوم نشانہ باز نے حملے کا نشانہ بنایا۔تینوں حوثیوں پر فائرنگ کیواقعات کیبعد حوثی باغیوں نے بعض احتیاطی تدابیر اپنائی ہیں۔ بعض حوثی لیڈروں نے اپنے ٹھکانے تبدیل کرلیے ہیں جب کہ حملوں کے خوف سے بعض نے سڑکوں پرنہ آنے کی حکمت عملی اپنائی ہے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ نامعلوم نشانہ بازوں کی فائرنگ کے واقعات کے بعد دارالحکومت میں موجود حوثی باغیوں کو سخت خوف اور تشویش لاحق ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ سابق صدر علی عبداللہ صالح کے چند روز قبل حوثی باغیوں کے ہاتھوں قتل کے واقعے کے بعد حوثیوں کو اپنی جانوں کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ انہیں خدشہ ہے کہ علی صالح کے وفادار انہیں قاتلانہ حملوں کا نشانہ بنانا نہ شروع کردیں۔
 


Share: